سرحدچیمبر کابی آر ٹی منصوبہ سے متاثرہ پشاور کے تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام صوبائی ٹیکسز سی3سال کیلئے مستثنیٰ قرار دینے کامطالبہ کردیا
صنعتوں کو بجلی اور گیس کے کنکشنز ترجیحی بنیادوں پر دینے سمیت 2016ء میں سرحد چیمبر کی مشاورت سے تیار کی گئی انڈسٹریل پالیسی پرتاحال عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبات
ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:40
(جاری ہے)
اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدرحارث مفتی ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدر زاہداللہ شنواری ‘ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ملک عمران اسحق ‘ آفتاب اقبال ‘ نثاراللہ خان ‘ شمس الرحیم ‘ شاہد حسین ‘ محمد ارشد صدیقی ‘ منہاج الدین ‘جاوید اختر ،ْ محمد الطاف بیگ اور ضیاء الحق سرحدی ‘ ندیم رئوف ‘صدر گل ،ْعابد اللہ خان یوسفزئی ‘ غضنفر علی ساول ‘ فیض رسول ‘ فضل واحد اور نعیم قاسمی بھی موجود تھے ۔
سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی نے صوبے کی بزنس کمیونٹی کے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے کے لئے صوبے میں قائم دیگر چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے زیر اہتمام ہر سال منعقد ہونیوالے بزنس ایکسیلنس ایوارڈز کیلئے سرحد چیمبر کے سابق صدر زاہداللہ شنواری کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں افغانستان اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت میں بتدریج کمی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں مشکلات پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور دونوں جانب کی حکومتوں بالخصوص افغانستان کی حکومت سے درخواست کی گئی کہ خیبر پختونخوا کے ایکسپورٹرز اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھایا جاسکے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سرحد چیمبر کا اعلیٰ سطحی وفد اس سلسلے میں وفاقی وزیر تجارت عبدالرازق دائود سے بھی ملاقات کرے گا اور ان کے سامنے افغانستان کے ساتھ تجارت میں حائل مسائل پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پشاور ڈرائی پورٹ پر سہولتوں کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا اور اضا خیل کے مقام پر نئے ڈرائی پورٹ کو جلد از جلد مکمل کرکرکے آپریشنل کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی آر ٹی منصوبہ سے متاثرہ تاجروں کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے اور انہیں تین سال کے لئے صوبائی ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیاجا ئے ۔ انہوں نے بی آر ٹی منصوبہ کے باعث شہر بھر میں بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ کی ضرورت پر بھی دیا۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.