کوریا کے چیانگ اوئی کم اور جاپان کے ریو نگوشی نی سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف مینز پروسرکٹ فیوچر ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:10

کوریا کے چیانگ اوئی کم اور جاپان کے ریو نگوشی نی سرینا ہوٹلز آئی ٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) کوریا کے چیانگ اوئی کم اور جاپان کے ریو نگوشی نے سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف مینز پروسرکٹ فیوچر ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے فائنل میں کوریا کے چیانگ اوئی کم اور جاپان کے ریو نگوشی نے سربیا کے ڈارکو جیندرک اور ازبکستان کے شونیگ متجن شاوفیاضوف کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز سنگلز کا فائنل جاپان کے ریونگوشی اور کوریا کے چیانگ اوئی کم کے درمیان آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :