Live Updates

وزراء کی100روزہ کارکردگی کا نتیجہ پیر کو آنا ہے، افتخار درانی

وزیراعظم عمران خان فواد چودھری اور شیخ رشید کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،شیخ رشید کی وزیراعظم عمران خان سے چار ملاقاتوں کا علم نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:15

وزراء کی100روزہ کارکردگی کا نتیجہ پیر کو آنا ہے، افتخار درانی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزراء کی 100روزہ کارکردگی کا نتیجہ پیر کو آنا ہے، وزیراعظم عمران خان فواد چودھری اور شیخ رشید کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،شیخ رشید کی وزیراعظم عمران خان سے چار ملاقاتوں کا علم نہیں ۔ انہوں نے شیخ رشید کے فواد چودھری کی وزارت تبدیلی سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شیخ رشید اور فواد چودھری کے اچھے تعلقات ہیں۔

وزیراعظم عمران خان وزارت اطلاعات کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ وزیراعظم شیخ رشید کی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں۔ وزراء کی کارکردگی کا نتیجہ پیر کو آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی وزارت تبدیلی سے متعلق جس طرح کہا جارہا ہے میرے خیال میں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کی وزیراعظم عمران خان سے چار ملاقاتوں کا علم نہیں ہے۔شیخ رشید کی باتوں کو اچھے تناظر میں لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے منسوب بے بنیاد خبروں کا مقصد کچھ اور ہی ہے۔پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق نے کہا کہ فواد چودھری ہی وزیراطلاعات رہیں گے۔فواد چودھری نے وزارت لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کل وزیراعظم عمران خان سے 4ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ دن رات کام کر سکوں۔شیخ رشید نے کہا کہ فواد چودھری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں 8دن سے پکنک پر ہیں۔میں نے ”ان “ سے کہا کہ لندن سے واپس آجائیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم نے اگر مجھے وزارت کی تبدیلی کا کہا تومیراردعمل ”لویو، تھنک یو ویری مچ“ ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کیلئے اپنی وزارت چھوڑنے پر خوشی ہوگی۔جب تک وزیرہوں اشتہاری لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔ وزیراعظم بہتر سمجھتے ہیں کہ کون کیا بہتر کرسکتا ہے۔ذمہ دار شخص کا انتخاب وزیراعظم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور ایم این اے حکومت کی خدمت کیلئے تیار ہوں۔

اس سے قبل شیخ رشید نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیرکو تمام وزراء اپنی رپورٹ دیں گے جس میں ریلوے نمبر ون ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ اپنے قد سے بھی بڑے کام کررہے تھے۔ ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔ جس کا نتیجہ ان کے سامنے ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف این آر او کیلئے 90 کے زاویے سے مرے جا رہے ہیں۔

نوازشریف اور مریم نواز کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ جب آتی ہےتو کہا جاتا ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے۔ شہبازشریف کیلئے اےسی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈ ہو، ناشتہ بھی بہترین دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ریلوے ٹریک پردو مال گاڑیاں شروع کررہے ہیں۔ان دونوں مال گاڑیوں میں کنٹینرز لانے کی سہولت موجود ہوگی۔

31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹرینوں میں ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ کوشش کریں گے ایل ٹو اور تھری بھی میدان میں لے آئیں۔ایم ایل ٹو اور تھری میں ہماری انجینئرنگ کور نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایل ون کا 31دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جلدی انتخابات سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزیراعظم کواختیار ہےکہ وہ3 سال یا پھر6 ماہ بعد الیکشن کروا دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کےعوامی فیصلے تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایس پی آر پاکستان کا ادارہ ہے۔ میجر جنرل آصف غفور اچھا کام کررہے ہیں۔ میرا انتخابی حلقہ جی ایچ کیو 10 کوراورفضائیہ ہیڈ کوارٹر ہے۔ اگر حساس اداروں کے نمائندے پورے ووٹ دیں تو تاحیات پارلیمنٹیرین رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ فوج چاہتی ہے ملکی معیشت مضبوط ہو۔ فوج پاکستان کی معیشت کومضبوط اورسرحدوں کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دورحکومت میں ڈان لیکس کا معاملہ تھا۔ نوازشریف نے خود اجمل قصاب کا ایڈریس دیا، کہ جاؤ اورجا کر انٹرویو کرو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات