جمیعت اہل حدیث سعودی عرب کی جانب سے سیرت النبی صلیاللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:17

جمیعت اہل حدیث سعودی عرب کی جانب سے سیرت النبی صلیاللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2018ء) مولانا عبدالمالک مجاہدڈائریکٹر دارالسلام انٹرنیشنل کیسرپرستی اور مرکزی جمعیتاہلحدیث الریاض کے زیراہتمامسیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلمکانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں امیر مرکزی جمعیتاہلحدیث پاکستان پروفیسرسینیٹر ساجد میر حفظہ اللہ تعالینے بطور مہمان خصوصی شرکتکی۔ کانفرنس کا آغاز مدرسہ فیصل بنسعد الریاض کے مدیر التعلیم قاریاسد اقبال کے ہونہار اور ننھے بیٹےنے کیا، نظامت کے فرائض فیصلعلوی صاحب نے بڑے احسنطریقے سے سرانجام دیئے۔

اسامہعباس نے دلنشین انداز میںحمدونعت پیش کر کے سامعین کےدل موہ لیئے۔ اس کے بعد مرکزیجمعیت اہلحدیث الریاض کے امیرقاری عبدالوحید نے تمہیدی کلماتمیں شرکاء محفل کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کیمجالس کے بعد ہمارے اندر مثبتتبدیلیاں بھی بپا ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

اسکےبعد پاکستان سے تشریف لائےہوئے مولانا معین الدین لکھویرحمہ اللہ کے خلف الرشید ڈاکٹرزعیم الدین لکھوی نے بڑے جامعاور بلیغ انداز میں سیرت کےمختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی،مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنےخطاب میں رحمت کائنات کےاخلاق حسنہ کو بہترین انداز میںپیش کیا، پروفیسر ساجد میر نےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلماپنوں اور بیگانوں کی نظر میں کےموضوع پر ایک علمی اور تاریخیخطاب کیا، تقریب کے آخر میںمرکزی جمعیت اہلحدیث ریاض کےمتحرک کارکنان میں شیلڈ پیشکی گئیں، مولانا عبدالمالک مجاہدنے اپنی نئی آنے والی کتاب "سیرتامام احمد بن حنبل رحمہ اللہتعالی" کا پہلا نسخہ پروفیسرساجد میر، دوسرا نسخہ ڈاکٹرزعیم الدین لکھوی اور تیسرانسخہ عمر فاروق کیلانی کو پیشکیا، آخر میں میں شرکاء کے لیئےبہترین عشائیہ کا انتظام کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :