بورے والا ، دو بچوں کی ماں کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ، قاتل خاوند نکلا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:33

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) تھانہ صدر پولیس نے 15روز قبل گھر میں پراسرار طور پر قتل ہونے والی دو بچوں کی ماں کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،مقتولہ کا دوسرا خاوند اور اٴْسکا ملازم ہی قاتل نکلے،مقتولہ دو کمسن بچوں کی ماں اور حاملہ بھی تھی،اے ایس پی بورے والا آصف رضا نے ایس ایچ او تھانہ مہر ریاض سیال اور ہومی سائیڈ یونٹ کے سب انسپکٹر سید منور حسین کے ہمراہ اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 21اور22دسمبر کی درمیانی شب نواحی گاوں505ای بی میں دو بچونکی ماں اور حاملہ خاتون امینہ بی بی کو نامعلوم افراد نے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا جو کہ ایک اندھا قتل تھا جس کے بعد مقتولہ کے دوسرے خاوند ذوالفقار علی گجر سکنہ عارف والا نے تھانہ صدر پولیس کو اپنی بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی اسی دوران پولیس کو ابتدائی تفتیش میں مقتولہ کی کمسن بیٹی نے بتایا کہ اٴْسکا والد ذوالفقار رات کو گھر آیا تھا اور صبح نہیں تھا شک کی بنا پر پولیس کو ذوالفقار کے موبائل کال ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وہ رات کے وقت اپنی بیوی کے پاس تھا جس پر پولیس نے اٴْسے حراست میں لیکر شواہد کی روشنی میں پوچھ گچھ کی تو ملزم ذوالفقار نے امینہ بی بی کے قتل کا اعتراف کر لیا ۔