چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ ،گولڈن ایگلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چوہدری سپورٹس کو1 رنز سے ہرادیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:56

چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ ،گولڈن ایگلز نے سنسنی خیز مقابلے ..
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) آفتاب قرشی کے زیر اہتمام چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں گولڈن ایگلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چوہدری سپورٹس کو 1 رنز سے شکست دے دی۔ گولڈن ایگلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

سلیم الہٰی نے 68، سلمان خان 26 اور فرحان خان نے 45 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

چوہدری سپورٹس کی جانب سے عمدہ بائولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے نور الامین نے 4/26، جاوید حفیظ 2/54 اور شیراز بٹ نے 1/45 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں چوہدری سپورٹس 199 رنز بناسکی۔ شاہد اکرم نے 52، مسرور حسین 51، چوہدری شفقت حسین 19، شاہد علی 18 اور شیراز بٹ نے 18 رنز بنائے۔ گولڈن ایگلز کی جانب سے ڈاکٹر افضال نے 3/51، تجمل چوہدری 1/23، محمد ریحان 1/30 اور محمد حفیظ نے 1/38 وکٹ حاصل کی۔ جاوید اشرف، نعیم اشرف امپائر جبکہ محمد عارف سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کرکٹ پرموٹر عابد شیخ نے ڈاکٹر افضال کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ محمد سلمان خان ، چوہدری شفقت حسین اور دیگر ہمراہ تھے۔