Live Updates

ْوزیر اعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار کا بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:56

ْوزیر اعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار کا بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی ..
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ۔ بد عنوانی ایک سماجی ظلم ہے اورکرپشن کرنے والے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اورملک سے غداری کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بد عنوانی کے باعث معاشرے میںبدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے اور نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میںبدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔

(جاری ہے)

بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کوحکومت کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ نیا پاکستان مکمل طور پر کرپشن سے پاک ، اقبالؒ کے خواب اور قائد محمد علی جناح ؒکی سوچ کا عکاس ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ یہ د ن منانے کا مقصد عوام میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنا اوراس کے منفی نتائج سے آگاہ کرنا ہے۔ آج کے دن حکومت اورانسداد بدعنوانی کے اداروں کو معاشرتی فرض سے عہدہ برآ ہونے کے عزم کی تجدید کرنی چاہیئے۔ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات