وزیر اعلی کا پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی کرنے اور 30 سالہ سٹیٹس کو کو توڑنے کا اعلان

اپنے صوبے کے عوام کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے، ہم نے اپنے راستے کا تعین کر لیا ہے، اگلے 5 برس کا پلان بھی دیں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی الیکٹرانک میڈیا کے بیٹ رپورٹرزسے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:56

وزیر اعلی کا پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی کرنے اور 30 سالہ سٹیٹس کو کو ..
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب میں 30 سالہ سٹیٹس کو توڑنے اور ریکارڈ قانون سازی کرنے کا اعلان کیا ہے - وزیر اعلی آفس میں الیکٹرانک میڈیا کے بیٹ رپورٹرزسے غیر رسمی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہمیرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور لوگوں کی دعائوں سے وزارت اعلیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔

صوبے میں چیلنجز بھی بہت ہیں لیکن میرا عزم اس سے بلند ہے۔ میں اپنے صوبے کے عوام کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ ہم نے 100 روز میں اپنے راستے کا تعین کر لیا ہے اور اگلے 5 برس میں کیا کرنا ہے، اس کا منصوبہ بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ہمارا راستہ سیدھا اور نیت نیک ہے، اللہ تعالی کا فضل بھی شامل حال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہمیں نے بنیادی ضروریات سے محروم ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور بارتھی کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیاجبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اگلے مالی سال میں کام شروع کر دے گا۔لاہور کی ترقی صرف ایک علاقے تک محدود تھی، ہم لاہور کیلئے بھی میگا پراجیکٹ لا رہے ہیں۔پینے کے پانی کے مسئلے کو بھی حل کریں گے اورعوام جلد تبدیلی دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پروٹوکول کے بغیر لوگوں سے ملتا ہوں۔رات 12 بجے بھی لوگ آئیں تو ان سے ملاقات کرکے مسئلہ حل کرتا ہوںاورتاریخ میں پہلی بار محکموں نے بچت کرکے دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے جائزمطالبات حل کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں خود پنجاب اسمبلی میں بیٹھوں گا۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ قانون سازی ہو رہی ہے اورمیں آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے کام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 30 برس کے سٹیٹس کو کو ہر صورت توڑنا ہے۔یہ آسان کام نہیں لیکن ہم نے سٹیٹس کو توڑنے کے کام کا آغاز کر دیا ہے، اب بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف مہم میں کھربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ایسے ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں کہ آپ دنگ رہ جائیں گے۔میں 100 روزہ کارکردگی پر سب کچھ عوام کے سامنے رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔کرشنگ سیزن میں تاخیر ہوئی ہے لیکن پنجاب حکومت نے اس ضمن میں خود اقدامات کئے ہیںاورگندم کی فصل کے بارے میں بھی ابھی سے کام شروع کر دیا ہے اورزرعی پالیسی کا بھی جلد اعلان ہوگااورکسان کو ریلیف فراہم کریں گے۔چٹ سسٹم کو ختم کیا ہے، جہاں خلاف ورزی ہوئی وہاں ایکشن لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیںاورپرائس کنٹرول کے حوالے سے انتظامیہ کو وارننگ دے دی ہے۔جہاں شکایت ملی وہاں کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود اس ضمن میں میٹنگ کرکے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو فعال کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔ترقی کے سفر کو کسی ایک علاقے تک محدود نہیں ہونے دیں گے۔ہم نے متوازن ترقی کی حکمت عملی تیار کی ہے۔

وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات کے حوالے سے کمیشن بنایا، کمیشن اب بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ناصر درانی نے صحت کے معاملات کے باعث استعفیٰ دیالیکن ہم کمیشن میں نئے لوگ لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت محکمہ جنگلات نے اپنے ہدف کو حاصل کیا ہے اورتجاوزات کے خلاف آپریشن میں واگزار کرائی گئی اراضی کا لینڈ بینک بنا رہے ہیں۔

واگزار کرائی اراضی کا بہترین استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں خود تجاوزات کے خلاف مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیتا ہوںاورمجھے اپنے کام کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔میرا مقصد صرف صوبے کے عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود ہے۔ وزیر اعلی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیئی-ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہباز گل اور ڈی جی پی آر بھی اس موقع پر موجود تھے۔