چاند نظر آگیا، یکم ربیع الثانی کل بروز اتوار 9 دسمبر کو ہوگی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:54

چاند نظر آگیا، یکم ربیع الثانی کل بروز اتوار 9 دسمبر کو ہوگی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2018ء) چاند نظر آگیا، یکم ربیع الثانی کل بروز اتوار 9 دسمبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ ملک کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اس دوران مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کو ملک کے بیشتر علاقوں سے ربیع الثانی کے چاند کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الثانی کا چاند نظر آ جانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ یکم ربیع الثانی کل بروز اتوار 9 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :