Live Updates

معیشت کی بحالی کیلئے بزنس کمیونٹی کی مشاور ت سے پالیسیاں مرتب کی جائیں گی، گورنر پنجاب

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:15

معیشت کی بحالی کیلئے بزنس کمیونٹی کی مشاور ت سے پالیسیاں مرتب کی جائیں ..
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے، ملکی معیشت کی حالت تسلی بخش نہیں ، ملکی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں توازن پیدا کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔معیشت کی بحالی کے لئے بزنس کمیونٹی کی مشاور ت سے پالیسیاں مرتب کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

سپر ایشیا انڈسٹریز کی موٹر سائیکل اور منی لوڈر کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سمگلنگ نے ہماری انڈسٹری کو تباہ کیا ہے ۔حکومت سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرے گی اور بین الاقوامی منڈیوں تک کی رسائی کے لئے ہر ممکن مدد کرے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات