پولیس افسران کی جانب سے شہری کی جائیداد پر زبردستی قبضے کیخلاف کیس ،عدالتی حکم پر قائم کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا فریقین کو کمیشن رپورٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم ،فریقین کو اعتراضات جمع کروانے کی بھی ہدایت کر دی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:24

پولیس افسران کی جانب سے شہری کی جائیداد پر زبردستی قبضے کیخلاف کیس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس افسران کی جانب سے شہری کی جائیداد پر زبردستی قبضے کے خلاف کیس میں عدالتی حکم پر قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ۔ ہفتہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار فوزیہ اجمل نے کہا کہ امین وینس اور عمر ورک نے زبردستی اکبری سٹوری سمیت جائیداد کا تصفیہ کروایا۔کمیشن کی رپورٹ پر اعتماد ہے،عدالت کا بہت بہت شکریہ، ہمیں انصاف ملا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں کا شکریہ نہیں ہوتا، انصاف فراہم کرنا عدالت کا فرض ہے۔چیف جسٹس نے فریقین کو کمیشن رپورٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا اور جسٹس (ر) نجم الحسن کی رپورٹ پر فریقین کو اعتراضات جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔