چیف جسٹس پاکستان کا یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی

وزیر صحت، سپیشل سیکرٹری صحت، ایم ڈی پیپرا اور وزارت خزانہ کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:24

چیف جسٹس پاکستان کا یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت، سپیشل سیکرٹری صحت، ایم ڈی پیپرا اور وزارت خزانہ کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا۔ ہفتہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بچانے کیلئے ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کا انتظام ہی موجود نہیں۔انہوںنے ریمارکس دیئے کہ وینٹی لیٹرز زندگی بچانے کیلئے ضروری ہیں، وینٹی لیٹرز کی خریداری کا فوری انتظام کیا جائے۔چیف جسٹس نے وزیر صحت، سپیشل سیکرٹری صحت، ایم ڈی پیپرا اور وزارت خزانہ کے ذمہ دار افسر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے کہیں کہ اس دن لاہور میں رہیں، آدھے گھنٹے کے نوٹس پر طلب کیا جا سکتا ہے۔