زرعی یونیورسٹی میں تین روزہ 50ویں نیشنل گرے ہائونڈ ڈربی ریس کا انعقاد

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:27

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) زرعی یونیورسٹی میں تین روزہ 50ویں نیشنل گرے ہائونڈ ڈربی ریس شروع ہوگئی ہے جس میں شکاری نسل کے 108ڈاگ نے حصہ لے رہے ہیں جن میں 54کنٹری اور 54غیر ملکی بریڈ کے ڈاگ شامل ہیں۔ڈربی ریس کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے کیاجبکہ آر پی او غلام محمود ڈوگر،وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفرعلی چوہدری،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر ظفراقبال رندھاوا،ڈائریکٹر فارمز شاہد افضال گل،ڈاکٹر ہارون،پرنسپل سٹاف آفیسر فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر نجف امتیاز گل کے علاوہ منتظمین اور شائقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ نیشنل گرے ہائونڈ ڈربی ریس جیتنے والے ڈاگ کے مالک کوایک لاکھ روپے اور ٹرافی انعام دیا جائے گا جبکہ دوسری پوزیشن پرموٹرسائیکل اورٹرافی اورتیسری پوزیشن کے حامل ڈاگ کے مالک کو 10ہزارروپے بمعہ ٹرافی ملے گی۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنر نے نیشنل گرے ہائونڈڈربی ریس کے انعقاد کو سراہااور کہا کہ ایسے ایونٹ کی بدولت نہ صرف شائقین کو مختلف نسلوں کے ڈاگ کے بارے میں آگاہی ہوتی ہے بلکہ یہ تفریح کا بھی ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرے ہائونڈریس میں ملک بھر سے مالکان کی اپنے کتوں سمیت بھرپور شرکت خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی روایتی وثقافتی کھیلوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے جو کہ ہمارے معاشرے کی پہنچان،صحت مند مقابلے کی جستجو اورباہمی میل جول کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی دیہی ثقافت کی روایات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور گرے ہائونڈریس کا انعقاد انہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے ڈربی ریس میں شریک ہونے والے گرے ہائونڈز مالکان کو خوش آمدید کہا۔نیشنل گرے ہائونڈڈربی ریس کے دوران زرعی یونیورسٹی کی ایمبولینس اورویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :