Live Updates

چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم عباس بارا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی درخواست دائر کرنے پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:28

چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم عباس بارا کا نام ای سی ایل ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم عباس بارا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا، حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی درخواست دائر کرنے پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم عباس بارا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار ندیم بارا نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ عمرے کی ادائیگی کیلیے جانا چاہتا ہوں، اس لیے ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ندیم عباس بارہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاو مگر اب زمینوں پر قبضہ مت کرنا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ کرنے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے واقعے کے بعد چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات