Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی لعنت کے جڑ سے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، فیصل ووڈا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:46

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی لعنت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی لعنت کے جڑ سے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں ترقی و خوشحالی کے لئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے ایسے موثر اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جو کہ گزشتہ 65 سالوں کے دوران بھی نہیں کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کفایت شعاری کے لئے اقدامات کئے اور پنجاب اور سندھ کے گورنرز گورنر ہائوس میں رہنے کی بجائے اپنے اپنے ذاتی گھروں میں رہ رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات