پاکستانی ارب پتی افراد نے برطانوی گولڈن ویزا حاصل کرنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

دنیا میں بھارت سے زیادہ گولڈن ویزا پاکستانیوں کے پاس ہے،62ارب پتی پاکستانیوں نےگولڈن ویزے حاصل کئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:39

پاکستانی ارب پتی افراد نے برطانوی گولڈن ویزا حاصل کرنے میں بھارت کو ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-08 دسمبر 2018ء) :برطانوی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزہ حاصل کرنے والوں میں پاکستانیوں میں بھارت کو بھی پیچھے چوڑ دیا۔62ارب پتی پاکستانیوں نےگولڈن ویزےکیلیے12 کروڑڈالراداکیے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کاگولڈن ویزالینےمیں ارب پتی پاکستانیوں نےبھارت کوبھی پیچھےچھوڑدیا۔برطانیہ کاگولڈن ویزاحاصل کرنےوالوں میں62 پاکستانی شامل ہیں۔

62ارب پتی پاکستانیوں نےگولڈن ویزےکیلیے12 کروڑڈالراداکیے۔ایران سے 59 اورچین سے1126افرادنےگولڈن ویزاحاصل کیا۔بھارت سے60،کینیڈا سے50،آسٹریلیا سے54افرادنےگولڈن ویزاحاصل کیا۔دوسری جانب برطانوی حکومت نے منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے پر بھارت، روس اور چین کیلئے گولڈن ویزا معطل کر کے اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ برطانیہ نے رواں برس گولڈن ویزا اسکیم کا اجراء مالی طور پر مستحکم افراد اور صنعت کاروں کیلئے متعارف کرایا تھاجس سے ہزاروں افراد نے برطانیہ میں شہریت حاصل کی اور برطانیہ نے بھی اس اسکیم سے 498 ملین پونڈز کا ریونیو کمایا تھا۔عوامی پذیرائی اور برطانوی حکومت کو ریکارڈ ریونیو ملنے کے باوجود گولڈن ویزا اسکیم کی بندش فیصلہ ویزے کے حامل افراد کے منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث پائے جانے کے بعد کیا گیا۔

برطانوی حکومت منی لانڈرنگ میں صفر ٹالرینس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گولڈن ویزہ پالیسی کے غلط استعمال کے شواہد ملتے ہی اس اسکیم کو بند کردیا گیا ہے۔پاکستانی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گولڈن ویزا سروس منی لانڈرنگ کےخطرےکےباعث بند کی گئی ہے۔