Live Updates

وزیر اعظم اوران کی کابینہ کی نیب کے حوالے سے گفتگو سے ایسا لگتا ہے کہ یاتو وہ نیب کے ترجمان ہیں یا پھر نیب پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،سعید غنی

نیب کیسزمیں تحریک انصاف کے ساتھ نرمی برتی جاتی ہے جبکہ دیگر کے خلاف تحقیقات میں تیزی آجاتی ہے،جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کررہی ہے ،وزیربلدیات سندھ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:51

وزیر اعظم اوران کی کابینہ کی نیب کے حوالے سے گفتگو سے ایسا لگتا ہے کہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کراچی کے صدراورصوبائی وزیرسعید غنی نے کہاہے کہ وزیر اعظم اوران کی کابینہ کی نیب کے حوالے سے گفتگو سے ایسا لگتا ہے کہ یاتو وہ نیب کے ترجمان ہیں یا پھر نیب پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،نیب کیسزمیں تحریک انصاف کے ساتھ نرمی برتی جاتی ہے جبکہ دیگر کے خلاف تحقیقات میں تیزی آجاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کررہی ہے ،جی آئی ٹی میڈیا کو کس طرح خبریں فیڈ کررہی ہی جسکا مقصد ہماری پارٹی قیادت کی کرادرکشی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے وقارمہدی ،راشد ربانی دیگررہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرسعید غنی کا کہنا تھا کہ جی آئی ٹی میں پوچھے گئے سوالات کے سر ہیں نہ پیر،جے آئی ٹی کی کارروائی میڈیا پر جاری کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ،جے آئی ٹی کے سامنے پوچھی گئی باتیں کس طرح باہر نکلتی ہیں،جے آئی ٹی میڈیا کو کس طرح سے خبریں فیڈ کررہی ہی ہمیں دوہرے معیار پر اعتراض ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت کی کرادرکشی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیب پر ہم سمیت بہت سے لوگوں کے اعتراضات ہیں نیب آزاد ادارہ ہے اسکو کسی سے ڈیکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے مگروزیر اعظم کہتے ہیں میرا بس چلے سب کو اندر ڈال دوں وزیر اعظم اوران کی کابینہ کی نیب کے حوالے سے گفتگو سے ایسا لگتا ہے کہ یاتو وہ نیب کے ترجمان ہیں یا پھر نیب پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر اعظم کے خلاف خود بھی کے پی کے میں ہیلی کاپٹر استعمال پر تفتیش جاری ہے زلفی بخاری سمیت دیگر حکومتی لوگوں پر نیب تحقیقات کر رہا ہے مگر پی ٹی آئی کے ساتھ نرمی برتی جاتی ہے دیگر کے خلاف تحقیقات میں تیزی آجاتی ہے نیب کی طرح طرح ایف ائی اے کو بھی اپنے فوائد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے آج نون لیگ بھی اس قانون پر اعتراض کر رہی ہے نون لیگ نے پہلے ہمارے موقف کا ساتھ نہیں دیا کہ نیب کا قانون غلط ہے لگتا ہے کچھ دن بعد پی ٹی آئی بھی ہمارے موقف کی تائید کرتی نظر آئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ نیب کا قانون اچھا ہے تو سب کیلئے یکساں ہو،فواد حسن فواد حراست میں ہیں انھیں باہر لے جایا جاتا ہے یہ قانون کے ساتھ مزاق ہے بظاہر تاثر دیا جاتا ہے کہ جیلوں سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرشاہد مسعود کے حوالے سے بھی جے آئی ٹی بنی چاہئے کہ انھیں کیا بیماری لاحق ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تفتیشی اداروں نے جورویہ اپنا رکھا ہے وہ قابل مزمت ہے جے آئی ٹی میں طرح طرح کے سوالات کیئے جاتے ہیں چیف جسٹس کے کہنے کے باوجود کہ جے آئی ٹی کی کارروائی بند کمرے میں کی جائے اس پرعمل نہیں کیا گیا جو جے آئی ٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی کارروائی میں ابھی کچھ لکھا بھی نہیں جاتا اور خبر میڈیا پر آجاتی ہے ہمارے ساتھ جو کچھ کیا جائے وہ آئین و قانون کے تحت ہو ہمیں اعتراض اس بات پر ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ پیمانہ الگ ہے اور پیپلز پارٹی کے ساتھ الگ ہے آصف علی زرداری صاحب کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ بحریہ کا جو بھی عدالتی فیصلہ آئے گا تمام ادارے اس سے متفق ہونگے،سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر لیکن یہ آپریشن مرحلہ وار ہونا چاہئیے۔

انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی اگر اس دن استعفی دے دیتے جس دن ان کے باریمیں میڈیا پرحقائق پیش ہوئے تھے تو ہم ضرورخیرمقدم کرتے لیکن اب مجبوری سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے کہ صوبائی حکومت کا اپنا حق ہے آئین و قانون کے تحت اسی طرح وفاق کا اپنا حق ہے گورنر ہاوس میں بیٹھا شخص اگر قانون کے علاوہ کچھ چاہتا ہے تو کیا کیا جائے انہوں نے کہاکہ پہلی ترجیح کیفور ہونا چاہیئے وفاقی حکومت اگرساتھ نہیں دے گی تو ہمیں یہ منصوبہ پورا کرنا ہے چاہئے کہیں سے بھی پیسے کا بندوبست کریں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات