بدعنوانی کے خاتمے اور گڈ گورننس کے قیام کے بغیر نہ تو کوئی معاشرہ اور ریاست ترقی کر سکتی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:02

بدعنوانی کے خاتمے اور گڈ گورننس کے قیام کے بغیر نہ تو کوئی معاشرہ اور ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے بدعوانی کے خاتمے اور گڈ گورنس کے قیام کے بغیر نہ تو کوء معاشرہ اور ریاست ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ہے وزیراعلء نے کہا ہے کہ صوباء حکومت گڈ گورننس کے زریعے بدعنوانی کا خاتمہ کر کے وسائل عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا چاہتی ہے اس مقصد کے لئے صوبء محکمہ انسداد بدعوانی اور وزیراعلء معائینہ ٹیم کو فعال کیا گیا ہیوزیراعلء نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے اور زندہ قوموں کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ اپنے اندر موجود برائیوں اور خامیوں کا ادراک رکھتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا ناصرف حوصلہ رکھتی ہیں بلکہ اس کے لیے بھرپور شعور اجاگر کر کے مشترکہ جدوجہد کرتی ہیں، تاکہ قوموں کی برادری اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو کر فخر سے زندگی گزار سکیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہ یہ امر باعث افسوس ہے کہ ہمارے معاشرے میں بدعنوانی ایک ناسور کی طرح اپنی جڑیں ہر طرف پھیلا چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی کے لیے کئے گئے ہمارے کئی اقدامات کے حوصلہ افزاء اور مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے ہیں، اسکی ایک اہم وجہ ہمارے اداروں میں بد انتظامی اور بدعنوانی کا عمل دخل بھی ہے، قومی مفادات کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کا رحجان معاشرے میں انتشار اور بے چینی پھیلانے کی وجہ بنتا ہے، جس کا ہر صورت تدارک کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بدعنوانی اور بد انتظامی کے مکمل خاتمہ کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے، اس بات میں دو رائے نہیں ہوسکتیں کہ معاشرے اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے مقصد کا حصول بدعنوانی ختم کئے بغیر ممکن نہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ صرف کسی فرد واحد یا حکومت ہی کا کام نہیں بلکہ اس میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور بدعنوانی کے خلاف جہاد میں ہمارا ساتھ دینا ہوگا، بالخصوص میڈیا کے ساتھ ساتھ ارباب اختیار کو اپنا کلیدی کردار موثر طریقے سے ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے موثر آگاہی مہم کو تسلسل سے برقرار رکھے ہوئے ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، خاص طور پر نوجوان نسل اور طلبائ میں بدعنوانی کے رحجان کو ختم کرنے کے لیے ابھی سے شعور اجاگر کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عملی زندگی کا آغاز بدعنوانی سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کریں، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ آئین آج کے دن ہم سب ملکر اس بات کا عہد کریں کہ ناتو خود بدعنوانی کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی کسی کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ قومی خزانے کو نقصان پہنچاکر اپنے ذاتی مفادات حاصل کرے۔اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو اور اس نیک مقصد میں ہمیں کامیاب فرمائے ۔