چیف جسٹس نے منشا بم قبضہ کیس نمٹا دیا

آپ جا کر سول عدالت سے اپنی زمین کا قبضہ حاصل کریں ،چیف جسٹس کی مدعی اشرف محمود کو ہدایت

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منشا بم قبضے کیس کی سماعت پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستیں نمٹا دیں ۔ ڈی سی لاہورنے عدالت کو بتایا کہ منشا بم سے زمینیں واگزار کرالی ہیں ۔ واگزار کرائی گئی زمینیں ریونیو کے قبضہ میں نہیں ۔ منشا بم سے واگزار کرائی گئی زمینیں ہمارے قبضے میں نہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے مدعی اشرف محمود کو ہدایت کی کہ آپ جا کر سول عدالت سے اپنی زمین کا قبضہ حاصل کریں ۔ دس سال سے سول مقدمہ لڑ رہا ہوں ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اس بات کو سمجھیں کہ میرے پاس زیادہ وقت نہیں ۔میں آنے والے چیف جسٹس کے لیے یہ بھار چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا ۔ میں جو کچہریاں لگا رہا ہوں یہ اگلے چیف جسٹس کے لیے نہیں چھوڑ سکتا ۔چیف جسٹس نے سول عدالت کو چار ماہ میں مقدمات کا فیصلہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔