Live Updates

چوروں کے سرغنہ شہباز شریف نے 35سال پنجاب میں لو ٹ مچا ئے رکھی، اعجاز احمدچوہدری

جب حساب مانگا جائے تو بیمار ہو جاتے ہیں ،سالوں اقتدار میں رہنے والے پی ٹی آئی کی حکومت سے سو روز بعد ہی کارکردگی کا حساب مانگا جار ہے ہیں ہم انشا اللہ خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کریں گے اور ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں سے بھی حساب لیا جائے گا، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:22

چوروں کے سرغنہ شہباز شریف نے 35سال پنجاب میں لو ٹ مچا ئے رکھی، اعجاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ چوروں کے سرغنہ شہباز شریف نے 35سال پنجاب میں لو ٹ مچا رکھی اور جب حساب مانگا جائے تو بیمار ہو جاتے ہیں ،سالوں اقتدار میں رہنے والے پی ٹی آئی کی حکومت سے سو روز بعد ہی کارکردگی کا حساب مانگا جار ہے ہیں ہم انشا اللہ خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کریں گے اور ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں سے بھی حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر تنقید کر نے والے بو کھلاہٹ کا شکار ہیںجیل کے خوف سے بہکی بہکی باتیں کر ر ہے ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت کی ساری توجہ عوام کو تعلیم، صحت، سر چھپانے کے لئے گھر اور روزگار مہیا کرنے پر مرکوز ہے عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوں گی تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے چیئر مین سیکر ٹر یٹ میں پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں کرپشن کا کوئی بھی سکینڈل ہے تو ہمارے سامنے لایا جائے ہم اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

جو اس ملک کو نقصان پہنچائیں گے پی ٹی آئی ان کا احتساب کرے گی، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری حکومتی مشینری دن رات ایک کئے ہوئے ہے جس جانفشانی سے تحریک انصاف کی ٹیم محنت کر رہی ہے اس سے آئندہ دو سے تین سالوں میں ان تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات