Live Updates

پی ٹی آئی کے سابق یونین کونسل ناظم چوہدری غلام مصطفی گجرسمیت (ن) لیگ کے عہدیداران کی مسلم لیگ میں شمولیت

چوہدری براداران کے دروازے ہمیشہ سب کیلئے کھلے رہتے ہیں ،نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیںگے : کامل علی آغا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:31

پی ٹی آئی کے سابق یونین کونسل ناظم چوہدری غلام مصطفی گجرسمیت (ن) لیگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) پی ٹی آئی کے سابق یونین کونسل ناظم چوہدری غلام مصطفی گجر سمیت ن لیگ کے نائب صدر چوہدر ی شہباز نت، خواجہ منصور حسین سابق ٹکٹ ہولڈرپی پی141و صدر ن لیگ پی پی147،جنرل سیکرٹری پی پی147میاں وسیم قادر ،صدر پی پی156میجر یاسین جنرل سیکرٹری چوہدری محمد حنیف،ارشد بھٹی سابق کونسلر،ن لیگی رہنما محمد سرفراز احمد، ملک غلام مصطفی،عثمان یاسین، رانا جاوید محمد شفیع عرف پپو ،سابق ناظم یونین کونسل لاہور منذر عظیم نے مسلم لیگ ہائوس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر کامل علی آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں سے مسلم لیگ لاہور میں مزید منظم مستحکم اور فعال ہوگی انہوںنے کہا کہ ن لیگ کی عوام کش پالیسیوں سے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے اب ان کے عہدیداران و کارکنان بھی ان سے کنارہ کش ہورہے ہیں انہوںنے کہا کہ چوہدری برادران کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات