Live Updates

پچھلے سال دسمبر کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں اس سال ہم نے 45 کروڑ 34 لاکھ روپے زائد کمائے ہیں،شیخ رشید

ہم ایک ہزار پیٹرول پمپ کے لیے جگہ لیز پر دینا چاہتے ہیں ال سے ویگنوں کا سٹاک جو بیکار پڑا ہے اس کی نیلامی سے بھی 31 دسمبر تک ایک ارب منافع کی توقع ہے ساتوں لوکوشیڈز کو ہم کمپیوٹرائزڈ کرنے جارہے ہیںاور اس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کریں گے،وفاقی وزیر ریلوے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:35

پچھلے سال دسمبر کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں اس سال ہم نے 45 کروڑ 34 لاکھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پچھلے سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہماری آمدن 26 کروڑ 12 لاکھ تھی اور اُس کے مقابلے میں اس سال دسمبر کے پہلے ہفتے ہم نے 45 کروڑ 34 لاکھ روپے زائد کمائے ہیں۔ صرف ٹکٹنگ میں ہم نے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدن کا ہدف حاصل کیا ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں اپ اینڈ ڈائون کی 20 ٹرینیں چلانے کے باوجود ساڑھے چھ لاکھ لیٹر فیول کی بچت کی ہے جو کہ ایک بہت بڑی بچت ہے۔

اس کے علاوہ 21 اور 22 دسمبر تک لاہور اورکراچی مکمل بُک ہے اور 31دسمبر تک90فیصد ایڈوانس بکنگ ہوگئی ہے اور ہمارے پاس ٹکٹوں کی گنجائش نہیں ہے یہ عوام کا ریلوے پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے اور ہم اس پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ 23 دسمبر کو رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی کے لیے 10بجے چلے گی اورکراچی سے بھی صبح 10بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی ۔

اس میں ہم نے ایسا روٹ رکھا ہے کہ غریبوں کا وقت بھی بچے گا اور یہ ٹرین 26 گھنٹے میں پشاور سے کراچی پہنچے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دومال /کنٹینرگاڑیاں اسی ماہ چلانے جارہے ہیںیہ ہمارا آپ سے وعدہ تھا کہ ہم 8فریٹ ٹرینوں کو15 تک لے جائیں گے اس کے لیے ہم نے 7 افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے جس کی صدارت چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمد آفتاب اکبر کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام بڑے اسٹیشنوں پر فارمیسی ہونی چاہیے اس کے لیے ٹینڈرکھولنے کا کہا ہے اور جہاں گنجائش ہو وہاں پانی اور کھانے پینے کی چیزوں کے چھوٹے چھوٹے سٹالز کھول دیئے جائیں۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ ہمارا کیس سپریم کورٹ میں ہے چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار جو بھی فیصلہ کریں گے سر آنکھوں پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ہزار پیٹرول پمپ کے لیے جگہ لیز پر دینا چاہتے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ 70 سال سے ویگنوں کا سٹاک جو بیکار پڑا ہے اس کی نیلامی سے بھی 31 دسمبر تک ایک ارب منافع کی توقع ہے۔مال کی چوری کی شکایتوں پروزیر ریلوے نے کہا کہ ساتوں لوکوشیڈز کو ہم کمپیوٹرائزڈ کرنے جارہے ہیںاور اس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ہر ڈویژن میں ایک چھوٹا سا آئی ٹی یونٹ بنائیں گے تاکہ ہم اپنے ٹینڈرز اور دوسری چیزوں کو آئی ٹی پر لے کر جائیںاگر دھند کے دِنوں میں موٹروے پر لوڈ بڑھتا ہے تو ہم وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر راولپنڈی سے لاہور کے لیے 8 بجے اور لاہور سے راولپنڈی کے لیے 10 بجے ایک ایمرجنسی ریل کار چلائیں گے۔

موہنجوداڑو ایکسپریس اورشاہ عبدالطیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ موہنجوداڑو ایکسپریس کی اکوپینسی 200 فیصد اور شاہ عبدالطیف کی 150 فیصد ہے اور اب ہماری ساری توجہ فریٹ پرہے اور فریٹ سیکٹر میں انشااللہ انقلاب لائیں گے۔ رحمان بابا ایکسپریس 23 دسمبر کو پشاور کینٹ سے نوشہرہ ، راولپنڈی، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان ، روہڑی نواب شاہ کے راستے چلائی جائے گی اس کا کرایہ 1350روپے ہوگا اور پہلے دن جو اس پر سفر کرے گااسے پچاس فیصد رعایت پرصرف 675روپے ادا کرنا ہو ں گے۔

ایم ایل ون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 31دسمبر سے پہلے اس کا فیصلہ ہو جائے گا اور اس فیصلے کے لئے وزیر عظم پاکستان عمران خان ، وزیر خزانہ ، وزیر پلاننگ اور میں اس کے موڈ آف انوسٹمنٹ ، ٹائمنگ اور کاسٹ کا فیصلہ کر کے قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ گوجرخان اور جہلم کے درمیان 59کلومیٹر curve کو 19کلومیٹر میںبدلنے کا ٹینڈر دے دیا ہے BOTبنیاد پر پیپری بھی اس میں شامل ہو گا تاکہ پورٹ سے ہماری ٹرانسپورٹ او ر بڑھے ۔

اس curve کو ختم کرنے سے راولپنڈی سے لاہور کا سفر ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔ ایم ایل ٹو پر بھی ہماری انجینئرنگ کور ، FWOاور این ایل سی نے گہری دلچسپی کا اظہار کیاہے ہم ملکرجوائنٹ وینچر کے طور پر کام کریں گے۔ہم نے فریٹ میں بھی پرائیویٹ پارٹیوں کا شرکت کی منظوری دے دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات