بھارت کرکٹ کے بعد سکواش کا کھیل بھی فکسنگ سے داغدار کرنے لگا

بھارتی آفیشلز نی2کروڑروپے میچ فکسنگ کی پیشکش کی:فرحان محبوب

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:53

بھارت کرکٹ کے بعد سکواش کا کھیل بھی فکسنگ سے داغدار کرنے لگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) بھارت کرکٹ کے بعد سکواش کا کھیل بھی فکسنگ سے داغ دار کرنے لگا ، قومی سکواش پلیئر فرحان محبوب نے انکشا ف کیا ہے کہ بھارتی آفیشلز نے انہیں میچ فکسرز بن کر مقابلہ چھوڑنے کے بدلے تگڑی رقم کی پیش کش کی تھی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹیلی ویڑن سے گفتگو کرتے ہوئی30سالہ فرحان محبوب کا کہنا تھا کہ 2014ئ کے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے دوران بھارتی آفیشلز نے انہیں میچ فکسرز بن کر دو کروڑروپے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ میچ نہ کھیلیں تو اس رقم کے مالک بن سکتے ہیں تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا اور فوری طور پرکوچز اور منیجر کو اس بارے میں آگا ہ کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ان بھارتی آفیشلز کو بتا دیا کہ ایک یا د وکروڑ تو کیا میں ایک ارب روپے کے لیے بھی اپنے ملک کو نہیں بیچ سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ہانگ کانگ میں ہونے والے مذکورہ ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیاکو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا،بھارت نے اس ایونٹ میں تیسری اور کویت نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :