بھارت: مہنگی ترین شادی کی تقریبات کل شروع ہونگی
مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر اربوں روپے خرچ ہونگے ،تین روز تین دن تک گیت اور رقص کی تقریبات ہوں گی جب کہ شادی کی تقریب 12 دسمبر کو ممبئی میں ہو گی ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو پہنچانے کے لیے 100 سے زائد چارٹرڈ طیاروں کی خدمات حاصل، ائرپورٹ پر کسٹم اور امیگریشن کے خصوصی کاؤنٹرز بھی بنائے گئے ہیں جو پانچ روز تک کام کریں گے شادیمیں پریانکا چوپڑا سمیت بالی ووڈ ستارے شرکت کرینگے
ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:55
(جاری ہے)
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور اٴْن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کا نام بھی شامل ہے۔
شادی کی تقریب میں دنیا کی مہنگی ترین امریکی گلوکارہ بیونسے بھی شریک ہوں گی جب کہ دیگر ممالک سے بھی اہم کاروباری اور حکومتی شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔تقریبات میں شریک مہمانوں کے لیے ایک موبائل اپلیکیشن بھی تیار کی گئی ہے تاکہ وہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مکیشن امبانی 47 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جب کہ اٴْن کی بیٹی کا شوہر آنند پیرامل کا خاندان کا تعلق بھی امیر ترین گھرانوں میں سے ایک ہے۔ایشا اور آنند کو شادی کے بعد رہائش کے لیے ممبئی میں سمندر کنارے 50 ہزار فٹ رقبے پر پھیلا گھر تحفے میں دیا جائے گا جس کی مالیت 450 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔ایشا اور آنند کی منگنی اٹلی کے مقام لیک کومو میں ہوئی تھی جس میں 600 سے زائد مہمان شریک تھے، جس میں امریکی موسیقار جان لیجنڈ اور بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے پرفارم کیا تھا جب کہ بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے اس میں شرکت کی تھی۔شادی کے لیے زیورات اور ملبوسات کے لیے بھی بھارت کے مہنگے ترین ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کی لاگت کروڑوں روپے ہے جب کہ شادی کا دعوت نامہ جو ایک ڈبے کی صورت میں ہے کی قیمت تین لاکھ بھارتی روپے ہے اور اس کارڈ میں چھوٹے چھوٹے ڈبے سجائے گئے ہیں جنہیں سونے سے تیار کیا گیا ہے اور ان ڈبوں میں سونے کی مالائیں موجود ہیں۔۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.