مشرفی مرتضیٰ (کل)کالی آندھی کے خلاف کیریئر کا 200واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:12

مشرفی مرتضیٰ (کل)کالی آندھی کے خلاف کیریئر کا 200واں ون ڈے انٹرنیشنل ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر مشرفی مرتضیٰ (کل) اتوار کو کالی آندھی کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں کیریئر کا 200واں میچ کھیلیں گے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن جائیں گے۔ مشرفی نے 2001ء میں ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 199 میچز میں 1722 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 251 وکٹیں بھی ان کے کھاتے میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی قائد نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی طرف سے کیریئر کا 200واں ون ڈے میچ کھیلنا بلاشبہ باعث فخر لمحہ ہے لیکن میرے لئے انفرادی ریکارڈ سے زیادہ کالی آندھی کے خلاف پہلے میچ میں فتح اہم ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے کامیابی دلانے میں کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی کے باوجود ویسٹ انڈین ٹیم کو ون ڈے سیریز میں آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے، کھلاڑیوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بارے آگاہ کر دیا ہے، شکیب اور تمیم کی واپسی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے تاہم سیریز میں کامیابی کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کر سکتے بلکہ ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :