Live Updates

گورنر سندھ سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، شکوے اور شکایتیں

حکومت کی جانب سے اب تک تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ،کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، خالد مقبول صدیقی سندھ کی ترقی کیلئے دونوں جماعتوں کا ساتھ چلنا ناگزیر ہے، وزیراعظم سے معاملے پر رابطے میں ہیں، جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے،گورنر سندھ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:23

گورنر سندھ سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، شکوے اور شکایتیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم کے کنونیئر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال، تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اظہار تشویش اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عمران اسماعیل سے گفتگو میں شکوے اور شکایتیں کیںاور کہاکہ صوبہ سندھ کی محرومیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اب تک تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ صوبے سندھ کی ترقی کے لیے دونوں جماعتوں کا ساتھ چلنا ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان سے اس معاملے پر رابطے میں ہیں، جو وعدے کیے وہ ضرور پورے کریں گے۔

گورنر سندھ نے کہاکہ امن، معاشی ترقی و استحکام کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، ایم کیو ایم کے تحفظات کو وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر ان کے سامنے رکھوں گا۔ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور عمران اسماعیل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی نہ ہماری ہے اور نہ آپ کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات