کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی رپورٹ پر آزاد اور خود مختار کمیشن بننا چاہیے،شیریں مزاری

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:32

کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی رپورٹ پر آزاد اور خود مختار کمیشن ..
․اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی رپورٹ پر آزاد اور خود مختار کمیشن بننا چاہیے۔ اس معاملے پر رپورٹ بہت پہلے آجانی چاہیے تھی ۔ 11ستمبر کو امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کو کشمیر کی تحریک سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کافی پہلے آجانی چاہیے تھی ۔

اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اس سلسلے میں عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ آنے پر آزاد و خود مختار کمیشن بننا چاہیے ۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کو تحقیق کا اختیار ہے ۔ 11ستمبر کو امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے واقعہ کو کشمیر کی تحریک سے نہیں جوڑا جاسکتا۔