ہمیں فخر ہے ہم ایک ایسی تحریک کے کا رکن ہیں جس کی آبیاری شہد اء نے اپنے خو ن سے کی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:32

ہمیں فخر ہے ہم ایک ایسی تحریک کے کا رکن ہیں جس کی آبیاری شہد اء نے اپنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم پاکستان کے یوم شہد اء 9دسمبر کے مو قع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایسی تحریک کے کا رکن ہیں جس کی آبیاری شہد اء نے اپنے خو ن سے کی ہے اس تحریک میں ایسی ما ئیں مو جو د ہیں جو اپنے پیا رو ں کے انتظار میں آنکھیں پتھرا ئے بیٹھیں ہیں ایسی بہنیں بھی مو جو د ہیں جنہو ں نے اپنے آنچل کے محافظ اس تحریک پر وار دیے وہ بیو یا ں بھی ہیں جنہو ں نے اپنے سہا گ سے اس تحریک کو جلا دی ایسے بزر گ بھی مو جود ہے جنہو ں نے اپنے سپتو ں کو زمین کی آغو ش میں سولا دیا لیکن تحریک سے اپنا رشتہ تو ڑنا قبو ل نہیں کیا آج تحریک کے کا رکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقاصد کے حصول کیلئے تنظیم کی روایت قواعدوضوبط اور اصولو ں پر کا ر بند رہے تحریک کے شہد اء کو ہم اسی وقت خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں کہ ہم ان مقاصد کو حاصل کر لیں جس کیلئے ہما رے بزرگو ں نے چار دھا ئیوں تک جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے شہد کو زبر دست خراج عقید ت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ہم کبھی اپنے شہد اء کو فر اموش نہیں کر یں گے اور ساتھ ساتھ دعا کی کہ اللہ تعالی ایم کیو ایم کے شہد اء کے درجا ت بلند فر ما ئیں اور ہما ری دعاؤں کو ان کے حق میں قبو ل فر ما ئے۔#