پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 67 ہفتوں کے دوران سب سے بدترین ہفتے کا سامنا

رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی جاری رہی، 1 ہزار 933 پوائنٹس کی کمی کے باعث شئیرز کی مالیت میں 285 ارب روپے کی کمی واقع

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:43

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 67 ہفتوں کے دوران سب سے بدترین ہفتے کا سامنا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 67 ہفتوں کے دوران سب سے بدترین ہفتے کا سامنا، رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی جاری رہی، 1 ہزار 933 پوائنٹس کی کمی کے باعث شئیرز کی مالیت میں 285 ارب روپے کی کمی واقع۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 ہزار 933 پوائنٹس کی کمی انڈیکس 38 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا بگڑتے معاشی اعشاریوں کے سبب مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا اور بیرونی سرمایہ کاروں نے بھی 25 لاکھ ڈالر 1مالیت کے شیئرز فروخت کر ڈالے جس کے باعث انڈیکس 5 فیصد یعنی 1 ہزار 933 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مسلسل انڈیکس میں گراوٹ کے سبب شیئرز کی مالیت میں 285 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔

تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک ایکس چنیج میں مندی کے بادل چھٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکس چنیج میں اسٹاک مارکیٹ دو روز کی شدید مندی کے بعد 261 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 140 تک پہنچ گیا، ڈالر بڑھنے کی وجہ سے دس تولہ سونا بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن میں آج بھی مندی رہی اور ایک وقت میں 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، تاہم دوسرے سیشن کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط سرمایہ کاری کے باعث 100 انڈیکس میں 261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38562 کی سطح پر بند ہوا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی، انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر 138.88 پر جبکہ اوپن مارکیٹ 50 پیسے اضافے سے 140 روپے پر پہنچ گیا۔

ڈالر مہنگا ہونے کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 150 روپے اضافہ ہوگیا اور ملک بھر میں فی تولہ سونا 64900 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے گہرے بادلوں کا راج رہا تھا، انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔