Live Updates

وزیر اطلاعات و نشریات کی تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے، نعیم الحق

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:56

وزیر اطلاعات و نشریات کی تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات کی تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ان دنوں برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں، فواد چوہدری سے ان کا عہدہ واپس لینے کی افواہوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے، چوہدری فواد حسین وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ہیں اور بدستور رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے ہیں جو بدستور وزیر ریلوے ہی رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل بروز پیر کو تمام وزراء کی کارکردگی پر ایک اجلاس کریں گے اور بذات خود ان تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ، ان سے بات چیت کریں گے، ان کے انٹرویو لیں گے اور ان کے مستقبل کے پروگراموں سے متعلق گفتگو کریں گے لیکن ابھی وزراء کے قلمدان کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات