بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کر دی

2018 میں پاکستان کو بیرون ممالک سےملنے والے ڈالروں میں 6 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 8 دسمبر 2018 23:23

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کر دی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر 2018ء) عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں 2018 میں پاکستان کو بیرون ممالک سےملنے والے ڈالروں میں 6 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے ذرمبادلہ میں مسلسل کمی ہو رہی تھی جس کے باعث ڈالر کی قمیتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔یہی وجہ تھی کہ پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں میں بھی توازن نہیں آرہا تھا۔

تاہم اسی باعث پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم دوست ممالک کی جانب سے مالی امدادی پیکج ملنے کے بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔دوسری جانب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعدادمیں اس مرتبہ ڈالرز پاکستان بھجوائے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کر دی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہریوں نےاس سال اسی ارب ڈالرز اپنے ملک منتقل کئیے ہیں جبکہ سمندرپارشہریوں سےدوسرے نمبرپرزیادہ زرمبادلہ چین کا منتقل ہوتا ہے۔

پاکستان کے حوالے سے عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوگزشتہ سال سمندرپارپاکستانیوں کی طرف سے 19 ارب ڈالر کی رقم وصول ہوئی تھی جبکہ 2018 میں پاکستان کو بیرون ممالک سےملنے والی رقم میں 6 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔