Live Updates

ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر کے ملک سے فرار ہو جانے کا دعویٰ

سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے محکمہ تعلیم پنجاب کو بری طرح لوٹا، تباہ کیا اور اب اسی لیے احتساب سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوگئے: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 دسمبر 2018 23:30

ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر کے ملک سے فرار ہو جانے کا دعویٰ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2018ء) ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر کے ملک سے فرار ہو جانے کا دعویٰ، سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے محکمہ تعلیم پنجاب کو بری طرح لوٹا، تباہ کیا اور اب اسی لیے احتساب سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احتساب سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی اپنے گھر کو تباہ نہیں کرتا جیسے رانا مشہود نے پنجاب کے محکمہ تعلیم کو تباہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے محکمہ تعلیم پنجاب کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

جبکہ رانا مشہود نے وزیر تعلیم پنجاب ہوتے ہوئے قومی خزانے کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ مراد راس کہتے ہیں کہ چونکہ رانا مشہود کو اب ڈر تھا کہ ان سے اربوں روپے کی کرپشن کا حساب لیا جائے گا، اسی لیے وہ بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود ماضی میں رشوت لینے کے جرم میں بھی ملوث رہے ہیں۔ رانا مشہود رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے، تاہم اس وقت کے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے رانا مشہود کیخلاف کسی قسم کو کوئی سخت ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات