شہری کی جائیداد پر زبردستی قبضے کے خلاف کیس میں عدالتی حکم پر قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 23:53

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس افسران کی جانب سے شہری کی جائیداد پر زبردستی قبضے کے خلاف کیس میں عدالتی حکم پر قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ۔ ہفتہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم پر قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار فوزیہ اجمل نے کہا کہ امین وینس اور عمر ورک نے زبردستی اکبری سٹوری سمیت جائیداد کا تصفیہ کروایا۔کمیشن کی رپورٹ پر اعتماد ہے،عدالت کا بہت بہت شکریہ، ہمیں انصاف ملا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں کا شکریہ نہیں ہوتا، انصاف فراہم کرنا عدالت کا فرض ہے۔چیف جسٹس نے فریقین کو کمیشن رپورٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا اور جسٹس (ر) نجم الحسن کی رپورٹ پر فریقین کو اعتراضات جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔