مردہ عورت سے حاصل کیے گئے رحم سے دنیا کے پہلے بچے کی پیدائش
امین اکبر ہفتہ 8 دسمبر 2018 23:53
برازیل میں طبی پیشہ وروں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ برازیل کے ڈاکٹروں نے ایک وفات پا جانے والی عورت کا رحم دوسری عورت میں منتقل کیا تھا، اس رحم سے ایک صحت مند بچی نے جنم لیا۔ مردہ عورت کے منتقل شدہ رحم سے پیدا ہونے والی یہ دنیا کی پہلی بچی ہے۔
ستمبر 2016 میں رحم کی منتقلی کے آپریشن میں ڈاکٹروں کو دس گھنٹے لگے تھے۔ 7 ماہ بعد ہی اس عورت کو ماہواری شروع ہوگئی، جس کا مطلب تھا کہ اس کے جسم نے نئے عضو کو قبول کر لیا۔
(جاری ہے)
دسمبر 2018 میں یہ بچی اپنی پہلی سالگرہ منا رہی ہے۔
اب اس عورت میں چونکہ رحم نہیں ہے، اس لیے وہ مزید بچے پیدا نہیں کر سکتی۔آج تک منتقل شدہ رحم سے درجنوں بچے پید اہو چکے ہیں لیکن یہ رحم زندہ عورتوں کے تھے۔ برازیل میں پہلی بار کسی مردہ عورت کا رحم منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر منتقل کیے ہوئے رحم سے تقریباً 50 بار بچوں کی پیدائش کی کوششیں کر چکے ہیں لیکن مردہ عورت کے رحم سے بچے کی یہ پہلی کامیاب پیدائش ہے۔
یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلوکے ڈاکٹر دانی اجزنبرگ نے رحم کو منتقل کرنے والی ٹیم کی رہنمائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ بچی بالکل صحت مند اور عام بچوں کی طرح بڑھ رہی ہے۔اس بچی کا کیس 4 دسمبر 2018 کو The Lancet میں شائع ہوا۔
ڈاکٹروں نے 2011 میں ترکی میں مردہ عورت کے منتقل شدہ رحم بچہ پیدا کرنے کی پہلی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد ترکی، امریکا اور چیک ری پبلک میں ایسی 10 کوششیں ہو چکی ہیں لیکن کامیاب کوشش برازیل میں کی گئی ہے۔ڈاکٹر دانی نے بتا یا کہ ترکی کوشش دیکھنے کے بعد انہوں نے برازیل میں ایسی کوشش کرنے کا سوچا اور یہ تاریخ بن گیا۔
رحم عطیہ کرنےو الی 45 سالہ خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔انہوں نے اپنا دل ، جگر اور گردے بھی عطیہ کیے ہوئے تھے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.