Live Updates

علاج کی غرض سے بھارت میں موجود پاکستانی پھنس گیا

ثاقب صدیقی نے مدد کے لیے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے مدد کی درخواست کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 9 دسمبر 2018 00:00

علاج کی غرض سے بھارت میں موجود پاکستانی پھنس گیا
نئی دہلی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر 2018ء) پاکستانی شہری ثاقب صدیقی بھارت جا کر پھنس گیا۔ثاقب صدیقی نے مدد کے لیے آرمی چیف ، وزیراعظم اور چیف جسٹس سے درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق ثاقب صدیقی جگر کے عارضے میں مبتلا تھا ۔علاج کی غرض سے بھارت کا ویزہ حاصل کیا اور علاج معالجہ کروانے کے لیے بھارت پہنچ گیا۔ثاقب صدیقی اس وقت بھارت کے اسپتال میں زیرعلاج ہے لیکن ثاقب صدیقی کے پاس رقم ختم ہو چکی ہے جس کے باعث وہ بری طرح پھنس گیا ہے۔

(جاری ہے)

ثاقب صدیقی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان ،چیف جسٹس ثاقب نثاراور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مدد کی اپیل کر دی۔اسکا کہنا تھا کہ میں بھارت میں آ کر پھنس چکا ہوں ،حکومت میری مدد کرے۔ثاقب کی والدہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹا علاج کیلئے بھارت گیا،آپریشن پر تمام رقم خرچ ہوگئی اب واپسی کیلئے پیسے نہیں،ثاقب کے ننھے بیٹے نے بھی اعلی حکام سے مدد کی درخواست کی ہے۔ثاقب صدیقی کو بھارت گئے ہوئے 8 روز سے زائد ہو چکے ہیں۔اہل خانہ کو امید ہے کہ حکام بالا ان کے بیٹے کی اپیل پر ضرور مدد کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات