اتوار سے منگل کے دوران کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 9 دسمبر 2018 00:00

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ( آج) اتوار سے منگل کے دوران کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ڈی جی خان ڈویژن ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،سکھر، کراچی اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران مالاکنڈ ڈویژن (سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویڑن، مری ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان۔ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات) ملک کے بیشتر شمالی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

جبکہ گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔اتوار کے روزملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا۔ تاہم(شام/رات) میں کوئٹہ، ژوب، قلات،کراچی، مکران، ڈی آئی خان، بنوں،کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانولہ ڈویژن، اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کادرجہ حرارت:سکردو منفی08،استور، ہنزہ، گوپس منفی 04،کالام منفی 02، بگروٹ، دیر منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔