Live Updates

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اپوزیشن کی نظروں میں کھٹکتے ہیں اس لیے ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی

اتوار 9 دسمبر 2018 00:50

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اپوزیشن کی نظروں میں کھٹکتے ہیں اس لیے ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے چوہدری فواد کو تبدیل کرنے کی تردید کر دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کرنا وزیراعظم کی صوابدید ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ان کی کوششوں کی وجہ سے بجٹ اور تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، ملکی درآمدات میں کمی آئی ہے جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی ذات کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں، انہیں بدعنوانی میں سزا ملنے کا اندازہ ہو گیا ہے اس لیے اب انہیں نظام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) نیب پر الزام لگاتی ہے لیکن اس میں ترامیم کے لیے تیار نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات