ریلوے سی پیک پراجیکٹ کی سربراہی سے مستعفی ہونیوالے اشفاق خٹک کو نیا عہدہ دیدیا گیا

ْاشفاق خٹک خیبرپختونخوا ہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مقرر

اتوار 9 دسمبر 2018 10:40

ریلوے سی پیک پراجیکٹ کی سربراہی سے مستعفی ہونیوالے اشفاق خٹک کو نیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر شیخ رشید سے اختلافات کی بناء پر ریلوے سی پیک پراجیکٹ کی سربراہی سے مستعفی ہونیوالے اشفاق خٹک کو خیبرپختونخوا ہ حکومت میںاہم عہدہ دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اشفاق خٹک کو خیبرپختونخوا ہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔اشفاق خٹک پاکستان ریلوے کے جنرل منیجر کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد ریلوے ہی کے سی پیک منصوبے کے انچارج مقرر کئے گئے تھے تاہم انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے اختلافات کی بناء پر استعفیٰ دیدیا تھا۔