پاکستان سپر لیگ میں کشمیر کی ٹیم کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

آزاد کشمیر کی آبادی 30 لاکھ سے زیادہ ہے جس کا زیادہ حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے آزادکشمیرکی شرح خواندگی تمام صوبوں سے زیادہ ہے‘پشاور زلمی آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر نیئر کا وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کو خط

اتوار 9 دسمبر 2018 10:40

پاکستان سپر لیگ میں کشمیر کی ٹیم کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان سپر لیگ میں کشمیر کی ٹیم کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ پشاور زلمی آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر نیئر شہزاد عباسی نے وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کو خط لکھ کر استدعا کی ہے کہ پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کو شامل کیا جائے۔پاکستان سپر لیگ میں کشمیرکی ٹیم کامطالبہ زور پکڑنے لگا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر نیئر کا وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ پی ایس ایل میں کشمیرکی ٹیم کوشامل کیا جائے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اس کی آبادی 30 لاکھ سے زیادہ ہے جس کا زیادہ حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے۔ آزادکشمیرکی شرح خواندگی بھی دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔