کویت میں 94فیصد جعلی ڈگریوں کا تعلق مصر سے ہے، وزیر تعلیم

اتوار 9 دسمبر 2018 11:30

کویت سٹی۔09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) کویت کے وزیر تعلیم و تربیت حامد العلی نے کہا ہے کہکویت میں پکڑی جانے والی 94 فیصد جعلی ڈگریاں مصر سے تھیں۔

(جاری ہے)

عربی روزنامہ القبس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ 2018ء کے دوران جن جعلی ڈگریوں کا انکشاف ہوا ان میں مجموعی طور پر44 ڈگریاں مصری یونیورسٹیوں سے جاری ہوئی تھیں۔ ایک جعلی ڈگری روس سے ، دو امریکا اور دو لندن کی یونیورسٹی سے جاری کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :