3 کروڑ ڈالر خرچ کرکے بھی انتخابی مہم میں روسی مداخلت کا ثبوت نہیں ملا، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 9 دسمبر 2018 11:30

واشنگٹن۔09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھراپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ ان کی انتخابی مہم اور روس کے نمائندوں کے مابین کوئی رابطہ نہیں تھا،3 کروڑ ڈالر خرچ کرکے بھی انتخابی مہم میں روسی مداخلت کا ثبوت نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا دو برسوں اور لاکھوں صفحات کی دستاویزات کے بعد اور تین کروڑ امریکی ڈالر خرچ کرنے کے باوجود انتخابی مہم میں روسی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ٹرمپ نے خصوصی پراسیکیوٹر رابرٹ مولر کی طرف سے 2016ء میں صدارتی انتخابات میں روس کے مبینہ کردار پر کی جارہی جانچ پر مسلسل تنقید کی ہے۔