گورنمنٹ نجف ہائی سکول گلبرگ میں بورڈ فیس اور رجسٹریشن کے نام پر اضافی پیسوں کی وصولی جاری

اتوار 9 دسمبر 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) گورنمنٹ نجف ہائی سکول گلبرگ کے غریب طلبا پر ظلم کی انتہا بورڈ فیس اور رجسٹریشن کے نام پر اضافی پیسوں کی وصولی جاری والدین سراپا احتجاج اعلی حکام نوٹس لیں ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نجف ہائی سکول گلبرگ کے استادریاض احمد (sst)نے طلبا سے بورڈ فیس اور رجسٹریشن کے نام پراضافی پیسوں کی وصولی کو اپنے فرائض منصبی میں شامل کر رکھا ہے بورڈ فیس 395روپے ہونے کے باوجود ریاض احمد 1050روپے وصول کر رہا ہے اسکے علاوہ عرصہ دراز سے طالب علموں سے 10روپے روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا کئے جا رہے ہیں جسکی شکایت والدین نے سکول ہزا کے سرباہ سے بارہا کی ہے جسکا نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے اسکے علاوہ جن طلبا کی حاضری 75فیصد سے کم ہے ان سے 1500روپے وصول کر کے انکا داخلہ بھیجا جا رہا ہے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے استاد معاشرے کا ناسور ہیںجنکی وجہ سے تعلیم کا بیڑا غرق ہوتا جا رہا ہے ایسے کرپٹ عناصر سے تعلیم اداروں کو پاک کر کے طلبا کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :