یوکرین کے حراست میں لیے گئے ملاح جنگ قیدی نہیں،روس

اتوار 9 دسمبر 2018 12:10

ماسکو۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) روس کی دفاعی سروس (ایف ایس بی) نے کہا ہے کہ آبنائے کرچ سے حراست میں لیے گئے یوکرین کے ملاحوں کو جنگی قیدیوں کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا کیونکہ وہ جرائم کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بھی نہیں ہو رہی ۔

(جاری ہے)

روس کی خبر رساں ایجنسی نے ایف ایس بی کے محکمہ انکوائری کے ڈائریکٹر کے حوالے سے کہا کہ یوکرین نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ اس کے عملے کو جنگی قیدیوں کے طور پر رکھا گیا ہے جبکہ یوکرین کے ملاح صرف جرائم کے ملزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے سلوک پر 12 اگست 1949ء کو ہونے والے جنیوا معاہدے کے تحت ان کو جنگی قیدی نہیں مانا جاسکتا کیونکہ روس اور یوکرین میں کوئی جنگ یا فوجی مہم نہیں چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ روس نے 25 نومبر کو یوکرین کے تین جہاز اور 24 ملاحوں کو کریمیا کے پاس سے حراست میں لے لیا تھا۔ روس کا الزام ہے کہ تینوں جہاز غیر قانونی طور پر اس کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :