یاسین ملک صورہ ہسپتال سے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن منتقل

اتوار 9 دسمبر 2018 12:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک کو رہا کرنے کے بجائے سرینگر کے صورہ ہسپتال سے کوٹھی باغ تھانے میں منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو 19نومبر کو گرفتار کرنے کے بعد مائسمہ تھانے میں منتقل کیا تھا جہا ں وہ سخت علیل ہو گئے جس کے بعد انہیں صورہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

۔ لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ علیل پارٹی چیئرمین کی صورہ ہسپتال سے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن منتقلی سے محمد یاسین ملک کے حوالے سے قابض انتظامیہ کے ظالمانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال کو سینٹرل جیل سرینگر سے شیرگڑھی پولیس سٹیشن منتقل کردیا ہے۔لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی بھی کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں نظربند ہیں۔