Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی سیاست میں انٹری کی پیشگوئی کر دی گئی

وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان آنے والے 10 سے 15 سال میں عملی سیاست میں قدم رکھ سکتے ہیں،بزرگ آسٹرولوجسٹ صوفی عبدالمجید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 9 دسمبر 2018 12:31

وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی سیاست میں انٹری کی پیشگوئی کر دی گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 دسمبر 2018ء ) :بزرگ آسٹرولوجسٹ صوفی عبدالمجید نے وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دونوں بیٹے دس سے پندرہ سال میں عملی سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں موروثی سیاست روایتی سیاست کا لازمی جزو قراردی جاتی ہے،ہمارے ہاں ہر بڑے لیڈر کے بعد اسکے بیٹے اسکی جگہ سنبھالنے کے لیے تیار رہتے ہیں ۔

ذولفقار علی بھٹو کی سیاسی جانشین بینظیر بھٹو بنیں تو ان کے سیاسی جانشین ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو بن گئے۔نواز شریف نے مریم نواز کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کیا اور حمزہ شہباز نے شہباز شریف کی جانشینی سنبھالی۔دوسری جانب تحریک انصاف نے اسی موروثی سیاست کے خلاف آواز بلند کی تاہم اس حوالے سے اکثر بحث سامنے آتی ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کا سیاسی جانشین کون ہوگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چولستان کے بزرگ آسٹرولوجسٹ صوفی عبدالمجید نے وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی ہے۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے دو نوں صاحبزادے قاسم اور سلمان دس پندرہ سال بعد عملی سیاست میں قدم رکھیں گے ۔ یاد رہے کہ قاسم اور سلمان دونوں وزیر اعظم عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کے مشترکہ بیٹے ہیں اور دونوں کی طلاق کے بعد قاسم اور سلمان اپنی ماں کے پاس لندن میں مقیم ہیں تاہم کبھی کبھار وہ اپنے والد سے ملنے کے لیے پاکستان بھی آتے ہیں۔                                                                                          
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات