کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی بھرپو رجدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں‘ حامد علی خان

نئے آنے والوں کو کلاسیکل موسیقی کو سیکھنا چاہیے ،اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہوں‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 9 دسمبر 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکار استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی بھرپور کاوشیں کر رہا ہوں ، کلاسیکل موسیقی نایاب فن ہے جس کی قدر کی جانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں استاد حامد علی خان نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کو ایک الگ مقام حاصل ہے اورکچھ دہائیاں قبل تک کلاسیکل موسیقی کو بیحد پذیرائی حاصل تھی ۔

بد قسمتی سے ا ب اس کی قدر کرنے والے کم ہوتے جارہے ہیںجس سے دل دکھی ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان نسل کو کلاسیکل موسیقی کو سیکھنا چاہیے اور اس کیلئے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہوں۔کلاسیکل موسیقی کا فن سیکھنا بہت مشکل ہے شاہد اسی لئے نئے آنے والے اس کی جانب راغب نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :