پاکستانی موسیقی کو دوبارہ عروج پر لیجانے کیلئے از سر نو محنت کرنا ہو گی‘ سائرہ نسیم

اگر نئی فلموں پر سرمایہ کاری ہو گی تو اس سے موسیقی سمیت دیگر شعبے بھی ترقی کرینگے‘ گفتگو

اتوار 9 دسمبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی موسیقی کو دوبارہ عروج پر لیجانے کے لئے از سر نو محنت کرنا ہو گی، اگر نئی فلموں پر سرمایہ کاری ہو گی تو اس سے موسیقی سمیت دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے،پہلے ہر شہر میں نامور گلوکاروں کے کنسرٹس ہوتے تھے لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے لیکن اسے ماضی کی طرح کاعروج حاصل نہیں اس کیلئے ہمیں منصوبہ بندی کر کے از سر نو محنت کرنا ہو گی ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ہمارے ہاں بڑی خوبصورت آواز کے حامل گائیک موجود ہیں جنہیں لوگ سننا چاہتے ہیں اور ایسے لوگ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسیقی کی ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی جس سے صرف موسیقی ہی نہیں بلکہ دیگر شعبے بھی ترقی پائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :