داعشی جنگجوئوں کی گفتگوکی ریکارڈنگ منظرعام پر،برطانیہ میں کیمیائی حملوں کا خدشہ

کیمیائی حملوں کا خدشہ 25 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہوگیا،زیرزمین ریلوے لائن متاثرہوسکتی ہے،حکام

اتوار 9 دسمبر 2018 12:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) برطانوی حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی سازش کررہے ہیں، کیمیائی حملوں کا خدشہ 25 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے مزید کہا کہ دہشت گرد برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی سازش کررہے ہیں، کیمیائی حملوں کا خدشہ 25 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہوگیا ہے۔داعش کے دہشت گردوں کی گفتگو ریکارڈ ہونے سے سازش کا علم ہوا۔برطانوی حکام نے لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں پر کلورین بم حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔