Live Updates

اپنے ارداوں پر عمل کرنے کے لیے عمران خان کو موقع دینا چاہیے ،اے ایس دلت

ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے،سابق راسربراہ

اتوار 9 دسمبر 2018 12:50

اپنے ارداوں پر عمل کرنے کے لیے عمران خان کو موقع دینا چاہیے ،اے ایس ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہاہے کہ ہمیں عمران خان کو وقت اور موقع دینا چاہیے کہ وہ اپنے ارادوں پر عمل کر سکیں، پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30برس میں نہیں دیکھا۔یٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے، پاک بھارت خفیہ ایجنسیوں کے درمیان اداروں کی سطح پر انتظام ہونا چاہیے۔

بھارتی اخبار کے مطابق چندی گڑھ میں فوجی لٹریچر میلے کے موقع پر جاسوسوں کی ذہانت سے متعلق سیشن سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دولت اور بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ نے خطاب کرتے ہوئے ممبئی حملہ کیس سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اے ایس دولت نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم سب سے زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے کہ پاکستانی وزیر اعظم اپنے ارادوں پر عمل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے، پاک بھارت خفیہ ایجنسیوں کے درمیان اداروں کی سطح پر انتظام ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات