مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف مشعل بردار احتجاجی مظاہرے

اتوار 9 دسمبر 2018 13:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت کی کال پر عوامی مجلس عمل کے کارکنوں نے سرینگر کے علاقے احمد نگر میں مشعل بردار احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ حریت فورم اور عوامی مجلس عمل کے کارکنوں نے عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی طرف مبذول کرانے کیلئے وادی کشمیر کے طول وعرض میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام سرینگر کے علاقے جڈی بل میں لوگوں نے شمعیں روشن کیں اور بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پو لوگوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی۔ دریں اثناء کشمیرایوان صنعت و تجارت نے بھی وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایوان صنعت و تجارت کے ارکان اپنے صدر شیخ عاشق کی قیادت میں سرینگر کے پریس انکلیو میں جمع ہوئے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :